دہشت گردوں کی منگوچر میں امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام، ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک، علاقہ گھیرے میں لے لیا گیا

 


منگوچر، قلات — ۲ مئی ۲۰۲۵

منگوچر، ضلع قلات میں آج دہشت گردوں نے ایک بار پھر مقامی آبادی کو خوف و ہراس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت ردعمل کے باعث ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔


ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا ایک گروہ آبادی کے قریب نمودار ہوا اور جان بوجھ کر مقامی شہریوں کو ڈرا دھمکا کر علاقے کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان کے اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جس کے باعث دہشت گردوں کو پسپا ہونا پڑا۔ فرار کے دوران دہشت گرد اپنے چار ساتھیوں کی لاشیں موقع پر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

ایف سی نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں اور ممکنہ گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری یا خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب منگوچر کے عوام نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی کوششوں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ شہریوں نے ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی شرپسند عنصر کو پنپنے نہیں دیں گے۔

علاقے میں اس وقت مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کی نگرانی قائم ہے، اور حالات قابو میں ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رکھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

بلوچستان میں بدامنی اور ریاست کا غیر متزلزل عزم

دہشت گردوں کے لیے کوئی پناہ نہیں: تحصیل زہری میں آپریشن کی حقیقت

No Safe Haven for Terror: The Truth Behind the Operation at Zehri