کیا افسانے - کیا حقیقت!
کیا پاکستان، بلوچستان کو کھا رہا ہے یا کِھلا رھا ہے؟ تحریر: شاہد خان بلوچستان سے متعلق کئی افسانے سننے کو ملتے ہیں کہ پاکستان، بلوچستان کے وسائل لوٹ رہا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا۔ آئیے زمینی حقائق کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے: 1. گیس پاکستان میں گیس کی پہلی دریافت بلوچستان میں ہوئی۔ 1995ء میں بلوچستان پاکستان کی گیس ضرورت کا 56٪ پیدا کر رہا تھا، لیکن آج کی صورتحال مختلف ہے۔ فی الوقت پاکستان کی روزانہ گیس کی ضرورت 4000 ملین کیوبک فٹ سے زائد ہے جبکہ بلوچستان اس میں سے صرف 359 ملین کیوبک فٹ، یعنی 9٪ گیس فراہم کرتا ہے۔ اس کا 6٪ بلوچستان خود استعمال کرتا ہے اور صرف 3٪ باقی ملک کو جاتا ہے۔ باقی 91٪ گیس دیگر صوبے پیدا کرتے ہیں یا درآمد کی جاتی ہے۔ 2. تیل پاکستان روزانہ ساڑھے پانچ لاکھ بیرل تیل استعمال کرتا ہے، جس میں سے صرف 80 تا 90 ہزار بیرل مقامی پیداوار ہے — اور وہ بھی بلوچستان سے نہیں۔ بلوچستان میں تیل کی پیداوار صفر ہے۔ بقیہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ بیرل بیرونِ ملک سے خرید کر لایا جاتا ہے، جس میں بلوچستان کی ضروریات بھی شامل...