قلات میں فتنۂ الہندستان کی ناکامی اور ریاستی گرفت کا واضح پیغام
8 جون 2025ء
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق:-
قلات، شیخڑی حملے کے حوالے سے فتنہ الہندوستان کی جانب سے دعوٰی محض ایک ناکام پروپیگنڈا ہے، جس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ اس وقت ریاستی اداروں کی مؤثر اور مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگرد عناصر نہ صرف پسپا ہو چکے ہیں بلکہ شدید دباؤ کا شکار بھی ہیں۔
قلات؛ الہندوستان کے کارندے اس وقت افراتفری کی حالت میں ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے اقدامات نے ان کے نیٹ ورکس کو توڑ کر رکھ دیا ہے، ان کی نقل و حرکت محدود ہو چکی ہے اور ان کے ٹھکانے ختم ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گروہ اب محض ظاہری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دور سے چند فائر کرنا اور اس کی ویڈیو بنا کر میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قلات، شیخڑی کے حوالے سے ان کا دعویٰ بھی اسی جھوٹ اور مبالغے پر مبنی ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے کو مکمل کنٹرول میں لیے ہوئے ہیں۔
قلات؛ فتنہ الہندوستان، اپنے آقاؤں کو کارکردگی دیکھانے کے دباؤ کا بےانتہا شکار ہے؛ ان کے مالی و عسکری سہولت کاروں کا نیٹ ورک کمزور ہو چکا ہے۔ انہیں نہ صرف اپنے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ ان کے لیے نیے افراد بھرتی کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔
قلات؛ ریاست پاکستان واضح پیغام دیتی ہے: کہ ہر دہشتگرد، اُس کا سہولت کار، ہمدرد اور منصوبہ ساز — منطقی انجام تک پہنچے گا، انشاءاللہ!"
واصل علی،
قلات
Comments
Post a Comment