بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی آخری کوشش، دشمن کی چال ناکام ہو چکی ہے!
بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی آخری کوشش، دشمن کی چال ناکام ہو چکی ہے!
بلوچستان ایک بار پھر دشمن کے زہریلے پروپیگنڈے کا نشانہ بن رہا ہے۔ فتنہ الہندستان اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، اور اس کی مایوسی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اب بلوچ نوجوانوں کے خون پر سیاست کر رہا ہے۔
یہ بزدل دشمن خود قتل کرتا ہے، اور الزام ریاست پر لگاتا ہے۔ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے جذباتی نعرے گھڑتا ہے، جھوٹے وعدے کرتا ہے اور جعلی بیانیے پھیلاتا ہے، تاکہ معصوم لاشوں سے اپنی بدنما سیاست کو سہارا دے سکے۔ لیکن اب بلوچ عوام سمجھ چکے ہیں کہ اصل دشمن کون ہے۔
بلوچ نوجوانوں کے اصل قاتل وہ ہیں جو تعلیم کے دشمن ہیں، جو اسکول بسوں کو بموں سے اڑاتے ہیں، ہسپتالوں، سڑکوں اور عوامی ترقی کے منصوبوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ وہ گروہ ہیں جو بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ جیسے ناموں کے تحت دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا مقصد بلوچ نوجوان کو تعلیم، شعور اور ترقی سے محروم رکھنا ہے، تاکہ وہ ہمیشہ بارود اور نفرت کی سیاست کا ایندھن بنے رہیں۔ یہ گروہ نوجوانوں کو قلم کی بجائے بندوق تھمانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ کبھی ایک باعزت، پرامن اور خوشحال زندگی کی طرف نہ بڑھ سکیں۔
لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ نوجوان جاگ چکے ہیں۔بلوچ عوام اس فتنہ الہندستان کو پہچان چکی ہے۔اب سب جان چکے ہیں کہ امن، ترقی، روزگار اور تعلیم صرف پاکستان کے ساتھ جڑے رہنے سے ممکن ہے۔ ریاستی منصوبے، یونیورسٹیاں، اسکالرشپس، روزگار کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری، یہی بلوچستان کا اصل مستقبل ہے۔
بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دشمن کی آخری کوششیں دم توڑ رہی ہیں۔ پاکستان ہی ہماری پہچان، ہماری طاقت اور ہمارا مستقبل ہے۔
~ باقرعلی ~
Comments
Post a Comment